اکثر کسی کھیل کی پہچان کچھ پلیئرز بنتے ہیں جن کو اس کو کھیل کے لیجنڈز کا نام دیا جاتا ہے اگر ہم باسکٹ بال کی بات کریں تو اس میں لیبرون جیمز ،مائیکل جارڈن،Shaqiul O’Neil, Kobe Bryant جیسے پلیئرز ہیں.


کو اگر ہم کرکٹ کی بات کریں تو اس میں سر ڈان بریڈ مین , سر گیری سوبرز, سر ویوین رچرڈ , جاوید میانداد سچن ٹینڈولکر، ، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، عمران خان اور وسیم اکرم جیسے نام ہیں.
ٹینس کے لیجنڈز میں Nivak Djkokvic, Roger Federer, Andre Aggasi, Rafael Nadal جیسے نام شامل ہیں. فٹبال میں کرسٹیانو رونالڈو، میسی، میراڈونا، پیلے، زیڈان، جارج بیسٹ، رونالڈہ (برازیلین) کو GOAts کا درجہ دیا جاتا ہے.
اب اگر ہاکی کی بات کی جائے تو اس میں کئی نام شامل ہیں لیکن ایک نام جس سے اکثر پاکستانی واقف نہیں وہ ہے King of Drag-Flicks سہیل عباس جو کہ فیلڈ ہاکی کے لیجنڈز میں سے ایک ہیں اور اس کھیل کے GOAT ہیں.
کراچی سے تعلق رکھنے والے سہیل عباس نے 1998-2012 تک ایک Full Back پلیئر کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کی.
سہیل عباس نے پاکستان ٹیم اور کلبز کو اپنی ورلڈ کلاس پرفارمنس سے Championships تو جتوائی ہی جتوائی لیکن اس کے ساتھ ایسے ریکارڈز سیٹ کئے کہ جو آج تک Unbreakable ہیں اور کچھ تو Guinness Book of World Records کا حصہ ہیں.کمال کی بات یہ ہے کہ ڈیفنسیوّ پوزیشن پر کھیلنے والے اس پلیئرز نے ایسے ریکارڈز سیٹ کئے ہیں کہ ایک ورلڈ کلاس سٹرائیکر بھی وہ نہیں کرسکتا.
ذرا ان کے ریکارڈز پر نظر ڈالتے ہیں.

سہیل عباس کو جدید ہاکی (آسٹروٹرف) میں Drag-Flickکا بادشاہ کہا جاتا ہے!!!

سہیل عباس کا21 ہیٹ ٹرک کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی میں 348 گولز کا ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔

ایک سال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی (1999 میں 60 گول کیے)

بین الاقوامی میچز میں سب سے کم وقت میں 100 گول کا سنگ میل حاصل کرنے والے کھلاڑی (دو سال چھ ماہ اور اٹھارہ دن)

بین الاقوامی میچز میں سب سے کم وقت میں 200 گول کا سنگ میل حاصل کرنے والے کھلاڑی (پانچ سال، پانچ ماہ اور 16 دن)

کسی بھی ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی

بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی جن میں دو ڈبل ہیٹ ٹرک بھی شامل ہیں۔

ان کے سب سے زیادہ گول انڈیا کے خلاف ہیں جن کی تعداد 54 ہے، دوسرے نمبر پر جرمنی (30 گول) اور تیسرے نمبر پر ان کے آسٹریلیا کے خلاف 28 گول ہیں۔
یہ ریکارڈز اس بات کا ثبوت ہیں کہ سہیل عاس واقعتاً ہاکی کے GOAT ہیں لیکن افسوس کے ہمارے اس GOAT کو وہ پزیرائی نہیں ملی جس کو وہ حقدار ہیں.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *